نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چترال میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے خراج تحسین پیش کی ہے۔
Thanks to our alert forces, the terrorist attack on military posts near the Pak-Afghan border in Chitral, was repelled with heavy casualties on the terrorist side. Sadly, 4 brave soldiers embraced Shahadat. Our resolve to eradicate terrorism remains unshaken, and all our citizens…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 7, 2023
انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہماری الرٹ فورسز کی بدولت چترال میں پاک افغان سرحد کے قریب فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہوگیا، دہشت گردوں کی جانب سے حملے کو بھاری جانی نقصان کے ساتھ پسپا کر دیا گیا جبکہ افسوس کہ حملے میں 4 بہادر سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگا لیا۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کا ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















