نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ امور اور ‘ڈیجیٹل اکنامی اینحانسمنٹ’ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ صوبوں اور وفاق میں پچھلے چند سالوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بہت کام ہوا ہے لیکن تمام سسٹمز آپس میں انٹرلنک نہیں ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ڈیجیٹل اکنامی اینحانسمنٹ پراجیکٹ سے گورنمنٹ کے تمام سسٹمز آپس میں لنک ہو جائیں گے اور لوگ تمام سروسز ایک پلیٹ فارم سے حاصل کر سکیں گے۔
نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ شہریوں کے لئے آن لائن ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، این او سی، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر سروسز لینے میں آسانی ہو گی جبکہ پراجیکٹ ٹیکس نیٹ میں اضافہ میں بھی مددگار ہوگا۔
ملاقات میں سیکرٹری آئی ٹی حسن ناصر جامی اور وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
واضح رہے گزشتہ روز نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ولی ایرولا نے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا سکینڈینیوین ممالک میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کی دعوت پر نوکیا کے سی ای او جلد پاکستان آرہے ہیں، نوکیا کے فور جی فون کی سمپلنگ پاکستان میں ہو رہی ہے، سی ای او نوکیا سے فائیو جی اور 6 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















