Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہونگے،مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینئر صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ الیکشن فوری الیکشن ناگزیر ہیں، جو حالات قبائلی علاقوں میں الیکشن کمپین کرنا مشکل ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہے، ملک میں انتخابات فروری کے آخر تک ہونگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی آخری وقت میں آ کر فیصلے سے پھر گئی تھی، پیپلزپارٹی آخری وقت میں ایسا نہ کرتی تو اب تک انتخابات ہو چکے ہوتے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم،اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔ پیپلز پارٹی نے عین آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر ذور دیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو اقتدار میں اس لئے لایا گیا کہ ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔

متعلقہ خبریں