Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی عام انتخابات سے متعلق تیاریاں جاری ہیں، آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے بھی لکھ دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس پر آپریٹرز کو 14 تا 16 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی جبکہ ریجنل، صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو جولائی میں ٹریننگ دی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کرے گا۔

واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 27 سے 30 جنوری 2024 کی تاریخیں پول ڈے کے لئے تجویز کردیں۔

عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان ہے ، تاہم الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد عام انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں