جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد لانے کے حق میں نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ 2018میں اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے کیا اور ان کی وجہ سے ہی عدم اعتماد لائے جس کا نقصان چیئرمین پی ٹی آئی کو ہوا۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ استعفے دیتے ہیں تو فوری الیکشن ہوجائیں گے، ایم کیوایم اور بی اے پی جلد الیکشن کیلئے نہیں، حکومت کی مدت پوری کرانے آئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















