Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کا ذمہ دار قرار دے دیا

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی جی کے سربراہ عمران کشور نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے دوران جناح ہاؤس مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو  گنہگار ٹھہرایا ہے جبکہ تفتیش کے دوران پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی گہنگار قرار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر جناح ہاؤس پر حملہ ہوا، عمران خان نے تفتیش میں حملہ کرانے کا اعتراف بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 بار شامل تفتیش کیا تھا، جے آئی ٹی کی ٹیم اٹک جیل میں بھی چئیر مین پی ٹی آئی کا بیان ریکارڈ کرنے گئی تھی،9 مئی کیس میں جلد چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عسکر ی ٹاور میں جلاؤگھیراؤ کی تفتیش تاحال جاری ہے، جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ میں تفتیش  کے لیے حکومت نے علیحدہ علیحدہ دو جے آئی ٹیز بنائی تھیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں