ملک کی معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
1 ہزار سے زائد افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔
اسٹاپ لسٹ میں سابق حکومتوں میں شامل سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔
اسٹاپ لسٹ میں تاجر، بلڈر، صنعتکاروں کے نام شامل ہیں جبکہ اسٹاپ لسٹ میں بدعنوانی، ٹیکس چوری، حوالہ ہنڈی کے کردار بھی شامل ہیں۔
اسٹاپ لسٹ میں کرنسی، چینی، پٹرول اسمگلنگ میں ملوث افراد شامل ہیں جبکہ اسٹاپ لسٹ میں سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ کرنے والوں کے نام بھی شامل ہیں۔



















