کسٹمز انٹیلی جنس کا اسمگلروں کے خلاف ملک گیر آپریشن پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں اسمگل شدہ غیرملکی سامان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کاروائیاں کی گئیں اور کسٹمز انٹلیجنس نے 140 ملین روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا ہے۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسمگلنگ کا سامان کراچی میں ایک گھر میں رکھا ہوا تھا، متعلقہ مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد چھاپہ مارا گیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق اسمگل شدہ سامان میں کریم،شیمپو،سیگریٹ،سیگار، کیچین، بیلٹ، والٹ سمیت لیڈیز بیگ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بھاری مقدار میں ممنوعہ انڈین سامان بھی کراچی میں سندھی مسلم کے گھر میں رکھا ہوا تھا، کسٹم انٹیلیجنس نے تمام اسمگلنگ ہونے والا سامان ضبط کرلیا ہے۔
کسٹمز حکام کا مزید کہنا ہے کہ ضبط کیے جانے والے سامان اور ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















