سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ادارے کے تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا، چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے، نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے لیے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، ملک ہے تو ہم سب ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















