Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خاص اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورسز جواد سہراب ملک کا ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہنا ہے کہ ای او بی آئی کے تحت پنشن حاصل کرنے والے افراد کیلئے رقم میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنشن کی رقم 8500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے، پنشن کی مذکورہ رقم میں اضافے کا اطلاق جولائی 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔ ستمبر 2023 سے اضافہ کی گئی رقم پنشنرز تک پہنچنا شروع ہوگی۔

جواد سہراب ملک نے کہا کہ پنشن میں جولائی اور اگست کے واجبات بھی شامل ہوں گے، ان شاءاللہ نگراں حکومت کا یہ اقدام لاکھوں پنشنرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں