محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادارے نے کہا کہ ملک کے شمال مشرقی اضلاع جیسے دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















