Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

 اجلاس کے بعد نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزا پالیسی کو بزنس فرینڈلی بنایا گیا ہے، کوئی بھی سرمایہ کار اپنے ملک کے محکمہ خارجہ کا لیٹر دے گا تو فوری ویزا دیا جائے گا،  چیمبرز آف کامرس کی سفارش پر بھی فوری ویزا جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے، ڈالر، کھاد، چینی، خوددنی تیل اور گندم ہی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے جبکہ غیر قانونی امیگرینٹس کی واپسی کے حوالے سے بھی پالیسی مرتب کی گئی ہے۔

وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مزید کہا کہ تمام وفاقی و صوبائی ادارے انسداد اسمگلنگ مہم میں شامل ہیں، امن و امان اور دہشت گردی کا چیلنج بہت بڑا نہیں ہے، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، بندوق یا تشدد کے نام پر کسی کو اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں