پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات آئین کے مطابق 90 دن میں ہونے ہیں ہم تو چاہتے ہیں 60 دن میں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فتح چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہم نے کامیابی حاصل کی تو میئر الیکشن کے خلاف سازش کی گئی جبکہ جیالوں نے اس سازش کو ناکام بنایا اور میئر منتخب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن اعلان کرے تاکہ مہم شروع کریں، انتخابات آئین کے مطابق 90 دن میں ہونے ہیں ہم تو چاہتے ہیں 60 دن میں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام پریشان ہیں کہ وہ بجلی پیٹرول کا بل کیسے بھریں، عوام کو معلوم ہے کہ عوامی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، عوام کو مایوس نہیں کروں گا حیدرآباد لے عوام کو حق حکمرا نی دلوانا چاہتا ہوں، عوام کے مسائل کا حل انشا اللہ ہم نکالیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















