Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استحکام صرف صاف اور شفاف انتخابات سے ہی آسکتا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ استحکام صرف صاف اور شفاف انتخابات سے ہی آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران حکومت 90 دن کی آئینی مدت میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں، بروقت الیکشن پر اتفاق رائے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے، استحکام کی ایک ہی صورت صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگرانوں کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ عوامی نوعیت کے فیصلے کریں، آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ کردیا ہے، مفت خوری، چوری کوئی نہیں روکتا، گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کا اعلان ہوگیا ہے، عوام کہاں جائیں، بے روزگاری، مہنگائی نے لوگوں کی زندگیاں جہنم بنادی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ مافیا ز تمام حکومتوں کا حصہ رہے، جن پر کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا، 2 فیصد مراعات یافتہ اشرافیہ 98 فیصد عوام کے وسائل پر قابض ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں