Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منتخب کونسلر کو شہید کرنیوالے دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ

کراچی: حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب کونسلر کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراکش میں آنے والے شدید زلزلہ کے نتیجے میں جانی نقصان پر اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کوشش ہے الخدمت کے رضاکار وہاں جا کر اپنے فرائض سرانجام دے۔

انہوں نے کہا کہ دو دن قبل سرجانی ٹاؤن میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا، کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کر دیا گیا، سوال یہ ہے کہ کسی بھی علاقے میں کنڈا مافیا کا راج کیسے ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کے ایسے دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کونسلر عوام کی خدمت کرتے تھے، عوام کے مسائل کو حل کرتے ہوئے انہوں شہید کردیا گیا، حیرات ہے کہ کنڈا مافیا کس طرح کسی کی جان لے سکتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ شہر میں کرائم روز بروز بڑھ رہا ہے، اسٹریٹ کرمنلز خود ہر ماہ اپنا ریکارڈ توڑ رہے ہیں، عوام اب اسٹریٹ کرائم کی رپورٹ بھی نہیں کرواتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہر میں ایک ایسی مارکیٹ بھی موجود ہے جہاں چوری کا مال فروخت کیا جارہا ہے، کیا کسی ایس ایچ او کو نہیں معلوم کہ شہر میں چوری کا مال فروخت ہورہا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ شہر میں اب تک گٹر کے ڈھکن نہیں لگائے گئے، افسوس ہے متعلقہ افراد اب تک اپنا کام نہیں کرسکتے، قبضہ مئیر نے صرف فیکٹری لگا کر چھوڑ دی ہے، اگر پاور منتخب نمائندوں کے پاس ہو تو مسائل کا حل ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن چیئرمینز کے پاس اب تک اختیارات نہیں، ٹاؤن چیئرمین اب تک اختیارات کے بغیر کام کر رہے ہیں، عوام منتخب نمائندوں سے سوال کر رہی ہے، نگران وزیر بلدیات سے درخواست ہے کہ فوری طور پر ٹرانزیشن پیریڈ ختم کیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں