Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 لاکھ سعودی ریال برآمد کر لیے ہیں، اوکاڑہ کا رہائشی ملزم محمد علیم کوئٹہ جا رہا تھا اور بس کی تلاشی کے دوران مذکورہ رقم برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

 ڈائریکٹر ملتان زون کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان زاہد محمود کی زیرِ نگرانی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ٹیم نے غازی گھاٹ چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی، ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غیر ملکی کرنسی کوئٹہ سے ایران اور افغانستان اسمگل کرنی تھی۔

ترجمان کے مطابق کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہے،ملزمان کی گرفتاری کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں