نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزار قائد پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق دی۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بابائے قوم کے 75 ویں یومِ وفات پر مزار قائد پر حاضری
صوبائی وزرا برگیڈیئر ہارس نواز، عمر سومرو، اشور لال اور رانا حسینُ نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر جسٹس (ر) مقبول باقر نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی اور مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔
ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر چلیں گے تو یہ ملک ترقی کرے گا، ان کی خدمات اور افکار ہمارے لئے ممشعل راہ ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















