Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف لاہور سے ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

حمزہ شہباز نجی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن پہنچیں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز لندن میں پارٹی قائد نواز شریف اور اپنے والد یعنی سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، انتخابات اور نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال ہو گا۔

حمزہ شہباز شریف رواں ماہ لندن میں ہی قیام کریں گے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں