Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک اور بڑی گرفتاری ہو گئی

پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی کے بھائی شاہ زین عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا انہیں کراچی سے حراست میں لیا گیا۔

صاحبزادہ گزین عباسی سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 249 ہیں۔

2018 کے الیکشن میں احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ 253 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

صاحبزادہ گزین عباسی پر تھانہ دراور میں دو مقدمات درج ہیں ، سانحہ 9 مئی کے بعد سے صاحبزادہ گزین عباسی روپوش تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں