Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت سے نگران وزیر قانون کی ملاقات؛ انتخابات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی وزیر قانون اور انصاف احمد عرفان اسلم سے ملاقات کے دوران عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں نگران وفاقی وزیرقانون احمد عرفان اسلم نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

حکومت اور صدر مملکت کے مابین ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ مشاورتی عمل کا اچھی نیت کے ساتھ جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں