Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا ملتان میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس فیصلے پر فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں معذور افراد اور طلباء طالبات کو فری سہولت دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں معذور افراد اور طلباء طالبات کو فری ٹکٹ ملے گا۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں