Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویزالٰہی کی گرفتاری کا معاملہ؛ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

 پرویزالٰہی کی گرفتاری کے معاملہ پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہائی کے حکم کے باوجود چوہدری پرویزالٰہی کی گرفتاری پر توہین عدالت کے کیس میں عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

 عدالت نے پیش نہ ہونے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے پچاس ہزار مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 18 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر تحریری حکم بھی جاری کردیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں