جنرل منیجر ایس این جی پی ایل رحمت اللہ نے کہا ہے کہ گیس چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنرل منیجر ایس این جی پی ایل رحمت اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ گیس کے 487 غیر قانونی کنکشز کاٹ دیے گئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں 239 مشتبہ میٹرز تبدیل کردیے گئے ہیں اور چھ گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور دیگر اضلاع میں کی گئیں ہیں، گیس چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لائن لاسز میں تاریخی کمی آئی ہے، سیکورٹی ادارے مکمل ساتھ دے رہے ہیں، گیس کی پیداوار میں کمی ہوئی جبکہ کنزیومرز میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
جنرل منیجر ایس این جی پی ایل رحمت اللہ نے مزید کہا کہ وزیرستان سے گیس نیشنل گریڈ میں شامل ہوگا تو کمی پوری ہوجائیگی، گیس کی سب سے زیادہ چوری کرک میں ہورہی تھی لیکن اب کرک میں حالات بہتر ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















