ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ-ان لینڈ ریونیو کراچی نے 314 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ-ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے ٹیکس فراڈ پکڑا ہے، ایف بی آر انٹرنل آڈٹ کراچی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے 314 ارب روہے کا ٹیکس فراڈ کیا ہے، کے ایچ اینڈ سنز نامی کمپنی کاغذات میں ہے کمپنی کا کوئی وجود نہیں ہے، فراڈ کمپنی بے نامی شخص محمد کاشف کے نام پر رجسٹرڈ تھی، کمپنی نے آئرن اینڈ اسٹیل کا جعلی کاروبار ظاہر کیا تھا، رجسٹریشن کے لئے کمپنی نے لیاقت مارکیٹ، اگیری مارکیٹ، ایم اے جناح مارکیٹ، کراچی کا پتہ درج تھا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق 314 ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہونے کے بعد بھی ایف بی آر کی جانب سے تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، ایف آئی آر درج نہ ہونے سے ملزمان بیرون ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، جعلی کمپنی کو متعدد غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















