پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار لانس نائیک عبدالرحمن شہید جبکہ بزدلانہ کارروائیوں میں 3 بے گناہ شہری اور 3 سپاہی بھی زخمی ہوئے۔
پشاور: ورسک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ سے حملہ
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/vUpXmeeg4f#BOLNews #BreakingNews pic.twitter.com/BhK2pmKbWN— BOL Network (@BOLNETWORK) September 11, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق 29 سالہ شہید لانس نائیک عبد الرحمن کا تعلق بنوں سے تھا۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔



















