نگراں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی اصلاح اور ملک میں ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے ایچ ای سی سیکرٹریٹ کے دورہ کیا جہاں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر مختار احمد نے ایچ ای سی کے مجموعی کاموں، اس کے کلیدی اقدامات اور 2002 میں اس کے قیام کے بعد سے اب تک کی نمایاں کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر نگراں وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ایچ ای سی کی کوششوں اور لگن کو سراہا۔
مدد علی سندھی نے پبلک سیکٹر پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ اسکول کی سطح سے شروع ہونے والی ملک گیر تعلیمی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا جبکہ وفاقی وزیر نے پاکستان کے عوام کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل شعبوں جیسا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، صحت و بہبود ،پانی اور صفائی ستھرائی کے حل پر مبنی تحقیق کی سماجی ضرورت کو اجاگر کیا۔
مدد علی سندھی نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ایچ ای سی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی اصلاح اور ملک میں ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
نگراں وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے اصلاح کریں گے اور ملک میں نمو اور ترقی کی نشاۃ ثانیہ کی قیادت کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















