Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں اسلامو فوبیا، اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز اور اتحاد امت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

سراج الحق نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران اپنے ممالک میں اسلام کا حقیقی معنوں میں نفاذ کریں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ عام صارفین پر بوجھ ڈالنے کی بجائے بجلی کی مفت خوری اور چوری روکی جائے، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، بجلی اور گیس ٹیرف میں اضافہ نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے، نگران حکومت شفاف الیکشن کرا کے اقتدار منتخب نمائندوں کے سپرد کرے، جماعت اسلامی مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں