Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ہول سیل گروسرز روف ابراھیم کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کردیا گیا ، ہول سیل میں چینی 154 روپے سے بڑھ کر 157 روپے ہوگئی ہے۔

چینی ذخیرہ کرنے والے ڈیلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

ضلعی انتظامیہ نے چینی ذخیرہ کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، اے سی نوشہرہ ورکاں نے 5 مختلف مقامات سے ذخیرہ کی گئی 4 کروڑ سے زائد مالیت کی 4900 چینی کی بوریاں برآمدکر لیں

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور بلیک میں فروخت کرنے کے لیے بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں، ذخیرہ کی گئی چینی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ پانچ ڈیلرز کے گوداموں کو سیل کر کے مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں، کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔

دوسری جانب شوگر مافیا نے تین ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر 165 ارب روپے کا ڈاکہ ڈال دیا۔

 ملک میں شوگر مافیا اور سٹے بازوں نے چینی کی قیمت آسمان تک پہنچا دی ، جون میں 16 روپے جولائی میں 26 اور اگست میں چینی کی قیمت 38 روپے کا اضافہ کرکے قیمت 200 روپے تک پہنچا دی ۔

چینی برآمد کرنے پر پابندی لگادی

دوسری جانب ملک میں چینی باہر سے منگوانے کے باعث چینی کی قیمتیں مزید بڑھنی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے پاکستان میں منگوائی جا رہی ہے، محکمہ خوراک کے پاس اس وقت 10لاکھ ٹن سرپلس چینی کا کیری فارورڈ موجود ہے، محکمہ خوراک کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ سرپلس چینی کے ذخائر ختم کرنے سے امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں آجائے گی جس سے شہری 100روپے کلو سرکاری نرخ والی چینی 220روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہوں گے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق شہریوں کو ایک کلو چینی پر 120 روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں