ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کو عام انتخابات میں بلدیہ ٹاؤن سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں مصطفیٰ کمال کو این اے 249 سے ٹکٹ دینے کی منظور دیدی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مصطفیٰ کمال بلدیہ ٹاؤن سے بطور رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔
یاد رہے کہ این اے 249 کی نشست سے 2018 میں پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واؤڈا کامیاب ہوئے تھے، ان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے 2018 میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جھوٹا حلف نامہ جمع کروایا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد فیصل واؤڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔
علاوہ ازیں این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کامیاب ہوئے تھے جبکہ 2018 میں این اے 249 کے حلقے سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی حصہ لیا تھا، تاہم فیصل واؤڈا کی نا اہلی کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی حصہ لیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















