Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری

545 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے بنے جامشورو کول پاور پلانٹ کو تھر کے کوئلے میں منتقل کرنے کے لیے ایشا پاک نے سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 650 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ امپورٹڈ کوئلہ نہ آنے کے سبب تاحال مکمل نہیں ہوا تھا جو اب مکمل ہونے جا رہا ہے۔

پلانٹ کا 96 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، صرف چار فیصد کام رکنے کی وجہ سے پلانٹ تاحال بحال نہیں ہو سکا۔

ایشیا پاک انوسٹمنٹ سی ای او شہریار چشتی کا کہنا ہے کہ ہم پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرے گیں، امپورٹڈ کوئلے سے تھر کوئلے پر منتقلی کا سرمایہ ایشا پاک لگائے گی، پلانٹ کو چلانے کے لیے کوئلہ بھی تھر بلاک 1 سے ایشا پاک ہی ارینج کرے گی، ہم نے سرمایہ کاری پلان جمع کروا دیا ہے، حکومت سے اجازت ملتے ہی سرمایہ کاری شروع کر دیں گے، پلانٹ کی تھر کوئلے پر منتقلی کا عمل دس ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

شہریار چشتی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال جامشورو کول پاور پلانٹ سے تیار کردہ بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل کی جائے گی، جامشورو کول پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں آئے گی، پلانٹ کے لیے یومیہ 8 ہزار میٹرک ٹن کوئلہ درکار ہو گا، اس کول پاور پلانٹس سے سالانہ 5 ارب بجلی کے یونٹس تیار ہوسکیں گے جو کے الیکٹرک کی 25 فیصد ضروریات کو پورا کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پلانٹ اگلے سال ستمبر تک مکمل آپریشنل ہو جائے گا، جب تک پلانٹ مکمل ہوگا ریل لنک بھی تیار ہونے کی امید ہے، یونٹ کو بنانے کے لیے کے الیکٹرک نے افر کی ہے، یونٹ 2 جب ایوارڈ کیا گیا تھا وہ کوئلے سے بننے والا سستا ترین پلانٹ تھا، پلانٹ مکمل ہونے سے کراچی کے شہریوں کو بہتر سپلائی مل سکے گی۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں