Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپرا نے بلنگ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

اتھارٹی نے ڈسکوز کی بلنگ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے ڈسکوز میں حالیہ بلوں میں تضادات اور دیگر مسائل کی روشنی میں تمام ڈسکوز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے اور کمیٹی ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرےگی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی سماعت میں ڈسکوز کے سی  ای اوز نے بے ضابطگیوں پر وضاحت کی اور بتایا کہ متعلقہ افسران/ اہلکاروں کے خلاف کارروائی پہلے ہی شروع کر دی گئی ہے۔

اتھارٹی نے تمام سی ای اوز کو بلنگ کے ایسے تمام مسائل کو ختم کرنے اور صارفین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت  کی ہے۔

رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ان ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں