Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف 21 اکتوبر کوپاکستان واپس پہنچیں گے،شہبازشریف

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کوپاکستان واپس پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف کی قیادت میں اہم لیگی رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف 21 اکتوبرکو پاکستان واپس آئیں گے۔

 نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان حسن نواز کے لندن دفتر میں ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور شریف خاندان کے قریبی رفقاء بھی موجود تھے۔

شہبازشریف کی میڈیا سے گفتگو

شہبازشریف نے نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، وطن واپسی پر نوازشریف کا فقید المثال استقبال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، نوازشریف کی واپسی پر ملک دوبارہ ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں اقتدار سے محروم کیا گیا، پورا پاکستان نوازشریف کی واپسی کا منتظر ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا تسلسل 2018 کے جھرلو الیکشن سے توڑا گیا، ہم نےآئینی مدت پوری کرکےاسمبلی تحلیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں ایک سازش کے نوازشریف کو اقتدار سے محروم کیا گیا، جس کے باعث پاکستان کی عوام ترقی اور خوشحالی سے محروم کردیے گئے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی فرض بھی ہے اور ان کا تقاضہ بھی ہے، نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مجھے پوری امید ہے کے الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں