Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

90 روز میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہی پیش قدمی کا واحد رستہ ہے، تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ90 روز میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہی پیش قدمی کا واحد رستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور قومی جماعت ہے جو وفاقِ پاکستان کی تمام اکائیوں میں یکساں طور پر مقبول ہے، وفاقِ پاکستان کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت کے طور پر ہم پاکستان کے قومی مفادات اور ترجیحات کا مکمل ادراک رکھتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کہا کہ ملک میں پھیلے سیاسی عدمِ استحکام اور معاشی بدحالی سے نجات دستور کی منشاء پر اس کی روح کے مطابق عمل میں مضمر ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے صریح حکم کی روشنی میں انتخابات کا 90 روز کی مدّتِ مقررہ کے اندر آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد ہی پیش قدمی کا واحد رستہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے مزید کہا کہ اس باب میں آئین صدرِمملکت اور عدالتِ عظمیٰ پر نہایت اہم ذمہ داری ڈالتا اور انہیں طے شدہ مہلت کے اندر ان انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے، پاکستان تحریک انصاف پرامید ہے کہ صدرِمملکت اور سپریم کورٹ آف پاکستان اپنی دستوری ذمہ داریوں سے بخوبی عہدہ برآ ہوں گے،

امید ہے صدرِمملکت اور عدالتِ عظمیٰ عوامی فلاح کے مقاصد کے حصول کیلئے ایک جمہوری پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں