الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات برائے مالی سال 2022-23 جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے، ہر ممبر اسمبلی و سینیٹ اثاثوں کی تفصیلات 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ ہر سال یکم جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام شایع کیے جائیں گے، 16 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی رکنیت معطل کردی جائے گی اور گوشواروں کی تفصیلات غلط جمع کرانے کی صورت میں الیکشن کمیشن بدعنوانی کی کارروائی کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















