Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرآباد؛ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں ایک ہی دن میں ڈکیتی کی تین وارداتیں ہوئیں، پانچ ڈاکوں علی پور کے محلہ بارہ درہ میں گھر میں گھس کر دو طلائی کڑے اور 35 ہزار روپے لے اڑے۔

 علی پور چٹھہ میں ڈکیتی کی دوسری واردات میں ڈاکو موٹر سائیکل سوار سے پچاس ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی تیسری واردت میں موبائل شاپ میں واردات کے دوران مزاحمت پر فائر مار کر ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں