Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہید لانس نائیک عبدالرحمن فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پشاور میں شہید ہونے والے لانس نائیک عبدالرحمن کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ دھماکے میں شہید ہونے والے لانس نائیک عبدالرحمن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک کی نماز جنازہ آبائی شہر بنوں میں ادا کی گئی ، شہید کی نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و فوجی افسروں، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید لانس نائیک عبدالرحمن کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔

پشاور : سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار شہید

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور  اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار لانس نائیک عبدالرحمن شہید جبکہ بزدلانہ کارروائیوں میں 3 بے گناہ شہری اور 3 سپاہی بھی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 سالہ شہید لانس نائیک عبد الرحمن کا تعلق بنوں سے تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

متعلقہ خبریں