چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت اٹک جیل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن وزارت قانون نے جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت اٹک جیل میں کرنے پر وزارت قانون کو کوئی اعتراض نہیں ہے، خصوصی عدالت کے جج نے سیکیورٹی وجوحات کے باعث سماعت اٹک جیل مقرر کرنے کی درخواست کی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے آج وزارت قانون سے سماعت اٹک جیل مقرر کرنے کی درخواست کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















