ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام کورنگی ٹاؤن میں کارکنان کا جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کوئی گاؤں دیہات نہیں بلکہ پورے پاکستان کو پالنے والا معاشی حب ہے اور اس شہر پر باہر سے لوگ لاکر مسلط کردیے گئے، پیپلز پارٹی کے متعصب حکمرانوں نے چالیس سال قبل کوٹہ سسٹم نافذ کرکے میرٹ کا قتل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی محنت اور لگن سے کراچی کے 70 لاکھ سے زائد گمشدہ نفوس کو گنوایا ہے جو کہ ایک تاریخی کام ہے، ہم اپنے شہیدوں کے خالص خون کو ہم ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس دن پورا کراچی کھڑا ہوگیا اس دن گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل بھی یہاں سے حل کر کے دکھائیں گے، اللہ کی مدد سے آنے والے انتخابات میں ہم مخالفین کی جعلی مینڈیٹ پر جھاڑو پھیر دیں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ جو قومیں خود اپنی تقدیر بدلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی وہ قومیں تباہ و برباد ہوجاتی ہیں، مخلصی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے کاموں پر توجہ دیں اور مل جل کر عوام کے مسائل اپنے اپنے طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















