Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کا اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ؛ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور  منصوبے کے اطراف سٹرکوں کی تعمیر کا معائنہ کیا۔

 کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر اسرار سعید اور کنٹریکٹر نے محسن نقوی کو پراجیکٹ پرکام کی رفتار کے بارے میں بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور پراجیکٹ پرہونے والی پیش رفت کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے مزید بہتر انداز میں کام کیا جائے، اکبر چوک فلائی اوورمنصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک جام رہنے سے مستقل نجات ملے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء عامرمیر،منصور قادر، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او۔ سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں