نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے ترکیہ کے سفیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اس میں وسعت کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ فریقین نے دونوں برادر اقوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اس موقع پر نگراں وزیرخزانہ،محصولات، اقتصادی امور ونجکاری ڈاکٹر شمشاد اخترنے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ معیشت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















