ایف آئی اے نے اسمگل موبائل فون فروخت ہونے کی رسیدیں برآمد کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی حوالے ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کراچی میں کھیپیوں کے ذریعے لائے جانے والے اسمگل موبائل فون فروخت کرنے کا انکشاف ہوا، کراچی صدر کی موبائل مارکیٹ سے کارروائی کے دوران 2.5 کروڑ سے زائد مالیت کے 1100 موبائل فون فروخت ہونے کی رسیدیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فروخت ہونے والے موبائل فونز پاکستان اسمگل کیے گئے تھے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں کارروائی کے دوران 32 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے ہیں، 14 لاکھ 30 ہزار روپے کے موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے کے استعمال شدہ آئی پیڈ بھی برآمد ہوئے، کارروائی کے دوران 2 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے غیر قانونی 1100 موبائل فون بھی برآمد ہوئے، چھاپے کے دوران تمام اشیاء کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے انکوائری جاری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















