Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوکاڑہ؛ رینالہ خورد بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی

اوکاڑہ میں رینالہ خورد بائی پاس پر ٹریفک حادثہ ہونے سے 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد بائی پاس کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے باعث دو نوجوان جاں بحق اور 1 شدید زخمی ہو گیا۔

موٹر سائیکل سوار 1 نوجوان موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

زخمی کو تشویش ناک حالت میں رینالہ خورد سے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت وشال اور عظیم جبکہ زخمی کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں