Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کا ناراض رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ، سی ای سی اجلاس میں بلاوا

پیپلز پارٹی قیادت نے ناراض رہنماؤں کو منانے کیلئے سی ای سی اجلاس میں بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پیپلز پارٹی نے آئینی و قانونی امور پر معاونت کیلئے اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ کو سی ای سی اجلاس کا دعوت نامہ ارسال کر دیا۔

پی پی قیادت کی ہدایت پر اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ کو مدعو کیا گیا۔

اعتزاز احسن نے سی ای سی میں شرکت کے بارے میں تاحال فیصلہ نہیں کیا کیونکہ گزشتہ سی ای سی میں اعتزاز احسن کے ساتھ بدمزگی کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ لطیف کھوسہ کی بزریعہ ویڈیو لنک پر سی ای سی میں شرکت کا امکان ہے۔

سردار لطیف کھوسہ چودہ ستمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

آصف زرداری سی ای سی میں شرکت کیلئے جلد لاہور پہنچیں گے۔

پیپلز پارٹی سی ای سی کے بعد چند روز کیلئے لاہور میں قیام کرے گی۔

سی ای سی کو الیکشن کمیشن سے ملاقات پر بریفنگ، ن لیگ کی پی پی مخالف بیان، حلقہ بندیوں کے باعث الیکشن میں ممکنہ تاخیر کے معاملوں پر غور ہو گا۔

سی ای سی اجلاس میں الیکشن حکمت عملی، مستقبل کا لائحہ عمل، سیاسی جماعتوں سے رابطوں سمیت مختلف آپشنز، الیکشن سے قبل عوامی رابطہ مہم کیلئے حکمت عملی، مرکزی مجلس عاملہ میں اے پی سی بلانے کی تجویز جیسے معاملوں پر بھی غور کرے گا۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں