Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حلقہ بندیاں شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے، رانا ثناء اللہ

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے، حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہے، پیپلزپارٹی کی تنقید کا کوئی جواز نہیں، پیپلزپارٹی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے، انکو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے، نواز شریف اپنی سزا کے خلاف نظر ثانی اپیل کریں گے جس میں ضمانت یقینی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں