مالی مشکلات کا شکار قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایف بی آر سے بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے۔
پی آئی اے نے تحریری طور پر ایف بی آر کو رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
رواں ماہ پی آئی اے ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گا، مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی ادائیگی پی آئی اے نے کرنی ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکائونٹس منجمند کر دیے تھے، بینک اکائونٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔
بینک اکاونٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی مگر اب ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکائونٹس بحال کر دیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















