جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق فضل الرحمان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور (ن) لیگ سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے البتہ پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہو گا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نوے روز میں انتخابات کیلئے تیار ہیں، اگر الیکشن کمیشن اعلان کرتا ہے تو بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے الیکشن کی تاریخ دی تو بدنیتی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز خٹک اور محمود خان ناقابل اعتبار ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















