Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے رواں سال کی چیوننگ اسکالر شپس کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں 12ستمبر اور 7نومبر 2023 کے درمیان جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

درخواستیں ویب سائٹ www.chevening.orgپر جمع کروائی جا سکتی ہیں،برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ اسکالرشپ مکمل طور پر فنڈڈ ہے۔

جس میں برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور کچھ رقم خرچ کرناشامل ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے زندگی بدل دینے والی چیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں