Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صاف اور شفاف انتخابات ہی استحکام کا ذریعہ ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات ہی استحکام کا ذریعہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدلیہ نے جماعت اسلامی کی آئینی مدت میں الیکشن انعقاد کی درخواست پر ایکشن نہیں لیا، اہم ترین قومی مسئلے پر سپریم کورٹ سے 29 اگست کو رجوع کیا گیا، جماعت اسلامی جمہوری اقتدار اور آئین و قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی استحکام کا ذریعہ ہیں، سابقہ حکمران جماعتیں الیکشن سے فرار چاہتی ہیں، حکمران عوام کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، وجہ ان کی مجموعی کارکردگی ہے۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون ہے، انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں