نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور برادر ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر خزانہ محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر سے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا عامری مقدم کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اورمستقبل کی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں فریقین نے باہمی تعاون اور اقتصادی تعلقات کومزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور برادر ملک ہے اورپاکستان ایران کے ساتھ اقتصادیات سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کوفروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















