نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر و سی ای او حاتم محمد بامطرف نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں فائیو جی سپیکٹرم آکشن اور ٹیلی کام سروسز کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ فائیو جی آکشن اگلے چند ماہ میں کرنے جا رہے ہیں۔
نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے مزید ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جس سے صارفین کو بہتر انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز میسر آئیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















